the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پاکستان  ، ہندوستان اور افغانستان سمیت پڑوسی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت 8.1تھی ۔ 

وئٹزرلینڈ کے زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان دارلحکومت کابل سے 265کلومیٹر تھاجبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 193کلومیٹرتھی ۔ زلزلے کے نتیجے میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے کم ازکم 70افرادجاں بحق اور 700سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل شروع کردیاگیا۔ 

پاکستان کے صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے زمین تقریباً ایک منٹ سے زائد وقت تک لرزتی رہی جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی ۔ زلزلے کے جھٹکے



لاہور ، پشاور ،اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات ، مالاکنڈ، مری ، ایبٹ آباد، مظفرگڑھ ، رحیم یارخان ، سوات ، تلہ گنگ ، میانوالی ،خیرپور، کوئٹہ ، اور سرگودھامیں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد آرمی چیف اور پاکستان کے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امداد ی سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر موبائل فون ٹاور بھی گر گئے جس کی وجہ سے موبائل فون سروس بھی معطل رہی اور بیشتر علاقوں میں آخری اطلاعات تک انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔ 
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب میں مکانات میں دیواریں گرگئیں جبکہ سپریم کورٹ کی بھی ٹائلیں اکھڑ گئیں اور ججز سماعت چھوڑ کر باہرنکل آئے ۔ زلزلے کے بعد لوگ ، گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
  ہندوستان میں کشمیر  ' ہماچل پردیش، ہریانہ اوردیگر ریاستوں ، افغان دارلحکومت کابل اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.